پرائیویسی پالیسی

آخری تبدیلی: 24 اکتوبر 2026

کھاتہ دفتر (Khata Daftar) چھوٹے کاروباروں کے حساب کتاب کی ایپ ہے۔ آپ کے ڈیٹا کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ یہ صفحہ بتاتا ہے کہ ہم کون سی معلومات رکھتے ہیں اور کیسے استعمال کرتے ہیں۔

ہم کون سی معلومات رکھتے ہیں

  • آپ کا نام اور موبائل نمبر (اکاؤنٹ بنانے اور لاگ ان کے لیے)۔ آپ کا PIN محفوظ (encrypted) شکل میں رکھا جاتا ہے، اسے کوئی نہیں پڑھ سکتا۔
  • وہ حساب جو آپ خود درج کرتے ہیں: کاروبار، پارٹیاں، لین دین، کیش، اسٹاک، بل، خرچے، عملہ۔
  • بل کا لوگو اگر آپ اپلوڈ کریں۔
  • آخری لاگ ان کا وقت، اور حفاظت کے لیے غلط لاگ ان کوششوں کا عارضی ریکارڈ۔

معلومات کا استعمال

  • صرف آپ کو ایپ کی سہولت دینے کے لیے۔ ہم آپ کا ڈیٹا نہ بیچتے ہیں، نہ اشتہارات کے لیے دیتے ہیں۔
  • ایپ کا انتظام کرنے والے صرف اکاؤنٹس کی تعداد اور گنتی دیکھ سکتے ہیں، آپ کے کھاتوں کی رقمیں نہیں۔
  • بل کا لنک صرف وہی شخص کھول سکتا ہے جس کو آپ بھیجیں، اور اس میں صرف وہی بل ہوتا ہے۔

کیمرہ

کیمرہ صرف اس وقت کھلتا ہے جب آپ بار کوڈ اسکین کا بٹن دبائیں۔ کوئی تصویر یا ویڈیو محفوظ یا کہیں بھیجی نہیں جاتی۔

واٹس ایپ

یاد دہانی یا بل بھیجنے پر آپ کے فون کا واٹس ایپ کھلتا ہے اور پیغام آپ خود بھیجتے ہیں۔ ایپ خود کوئی پیغام نہیں بھیجتی۔

Google Drive

اگر آپ Google Drive بیک اپ استعمال کریں تو آپ کی اجازت سے بیک اپ فائل سیدھی آپ کی اپنی Google Drive میں محفوظ ہوتی ہے۔ ایپ صرف وہی فائلیں دیکھ سکتی ہے جو اس نے خود بنائیں، آپ کی Drive کی دوسری فائلیں نہیں۔ ہم آپ کا Google پاس ورڈ یا اجازت نامہ اپنے سرور پر محفوظ نہیں کرتے۔

ڈیٹا کی حفاظت

ڈیٹا محفوظ سرور پر رکھا جاتا ہے، رابطہ https کے ذریعے ہوتا ہے، اور ہر یوزر کا ڈیٹا دوسروں سے الگ ہے۔ باقاعدہ بیک اپ لیا جاتا ہے۔

اکاؤنٹ اور ڈیٹا ختم کرنا

اگر آپ اپنا اکاؤنٹ اور تمام ڈیٹا ختم کروانا چاہیں تو ہم سے رابطہ کریں، ہم مناسب تصدیق کے بعد اسے مٹا دیں گے۔

رابطہ

ایپ کے اندر "پرو پلان" کے صفحے پر رابطے کا نمبر موجود ہے۔